صفحہ اول

وَقَالَ الرَّسُولُ يَا رَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآَنَ مَهْجُورًا(سورۃ الفُرقان آیت نمبر30) 

ترجُمہ :-اور رسول کہے گا کہ اے میرے پروردگار! بیشک میری امت نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا۔

 

إِنَّ اللهَ يَرْفَعُ بِهَذَا الْكِتَابِ أَقْوَامًا وَيَضَعُ بِهِ آخَرِينَ : (رواہ مسلم)


ترجمہ: حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ حق تعالیٰ شانہ اس کتاب یعنی قرآن پاک کی وجہ سے کتنے ہی لوگوں کو بلند مر تبہ کرتا ہے اور کتنے ہی لوگوں کو پست اور ذلیل کرتا ہے۔

اداراہ تحفظ بوسیدہ اوراق قرآن کریم(ITBAQ)


تعا رُف: ادارہ تحفظ بوسیدہ اوراق قرآن کریم(ITBAQ) 29,مارچ،2005کو معرض وجود میں آیا۔یہ ادارہ صوبائ رجسٹرار جائینٹ سٹاک کمپنیزاینڈ سوسائیٹیز خیبر پختون خواہ پشاورحکومت پاکستان کے دفتر میں رجسٹرڈ ہے۔  

اغراض و مقاصد:-اس ادارہ کا یک نکاتی ایجنڈا ہے،اور وہ یہ کہ یہ ادارہ قرآن کریم کےشھید مقدس اوراق کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔

قانونی اور مذہبی ذمہ داری:-

ادارہ حکومت پاکستان کے آئین و قانون اور فقہ حنفی کے مسلمہ قواعد وضوابط کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہے۔

اب تک کی کارکردگی:-ادارہ ہٰذا نے اب تک بڑی مقدار میں قرآن کریم کے مقدس شہید اوراق کو مسلمان میت کی طرح دفن کئے ہیں۔

ادارہ کا موجودہ سطح اور قوت:-ادارہ کا اپنا ذاتی اثاثہ ادارہ کے ہیڈ آفس کے بلڈنگ کی صورت میں محلہ عثمان آباد منگورہ سوات میں موجود ہے۔

اس صفحہ کی وسعت جاری ہے!